آئی ایم ایف دفتر کے سامنے ہونے والا احتجاج درست تھا، عمران خان

50 / 100

فوٹو:فائل

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف دفتر کے سامنے ہونے والا احتجاج درست تھا، عمران خان کا کہنا ہے فوج مخالف نعرے بازی کا مجھےعلم نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے۔یہ حکومت کسی صورت نہیں چل سکتی۔

انھوں نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی۔ خدشہ ہے وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کا فنڈ جاری نہیں کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو اور 3 کروڑ باقی 17 جماعتوں کو ملے ہیں۔ہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا میرے گھر پر ڈاکہ مارے اور کہے کہ بھول جاؤ یہ کیسا انصاف ہے۔ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دینا شروع کر دی ہے۔شریف خاندان کا بوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کو کھڑا ہونا چاہیئے تھا لیکن ساوتھ افریقہ نے اسٹینڈ لیا، فلسطین کے مسئلے پر ہم جنگ نہیں کر سکتے۔

کہا چوری ہوئی نہیں تو کیس کیسے چل رہا ہے، پیسہ سپریم کورٹ سے حکومت کے پاس چلا گیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس تب چلایا جارہا ہے اگر کسی دوسرے کیس میں مجھے ضمانت ملے تو اس میں پھنسا لیں، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا، آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہیں۔

سیاسی استحکام تب ہی ہو گا تب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا، 18 ماہ کے دوران ملک پر ریکارڈ قرضہ چڑھایا گیا، نگران حکومت کانسپٹ مکمل تباہ کیا گیا، یہ سب ملے ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور باقی ادارے ملے ہوئے تھے تب ان پر اعتماد نہیں تھا۔صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہوگا۔ایک قوم بن کر ریفارمز کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی۔

عمران خان نے کہا اٹک جیل میں برے حالات تھے،بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا۔۔شیخ رشید پارٹی چھوڑ گئے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا شغل مس کریں گے۔

Comments are closed.