اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دوسری قرار داد منظور
فائل:فوٹو
نیویارک:اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دوسری قرار داد منظور کر لی گئی۔قرارداد میں اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرار داد پیش کی تھی، قرار داد کے حق میں 115 ووٹ پڑے، کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ 44 ارکان ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر حاضر رہے۔
قرارداد میں اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا سب سے بڑا ثبوت اسرائیل کا فلسطین پر حملہ ہے، خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا مقصد اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات شروع کرنا ہے۔
Comments are closed.