حکومت نے آئندہ 15 دن کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 دن کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا گیا،وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے پر اکتفا کیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31مارچ تک ہوگا۔
Comments are closed.