پاکستان کےانتخابات اور سائفر پرامریکی ایوان نمائندگان میں سماعت مقرر،ڈونلڈ لو کی طلبی
فوٹو: فائل
نیویارک: پاکستان کےانتخابات اور سائفر پرامریکی ایوان نمائندگان میں سماعت مقرر،ڈونلڈ لو کی طلبی، 20 مارچ کو سائفر کے اہم امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو ایوان نمائندگان میں طلب کیا گیا ہے وہ محکمہ خارجہ کا موقف بیان کریں گے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیا اور شمالی افریقی امور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں اگلے ہفتے بدھ 20 مارچ کو ایک اہم سماعت کریگی۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹس بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈلو کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ڈونلڈلو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا اور سینٹرل ایشیا امور کے بیورو کے انچارج ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سائفر الزام کے مرکزی کردار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بدھ 20 مارچ کو امریکی کانگریس کی فارن افیئرز کی سب کمیٹی پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جو سماعت کریگی اس کا عنوان ’’انتخابات کے بعد کا پاکستان‘‘ ہوگا، جس میں ’’پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات‘‘ کے بارے میں بیانات اور سوال و جواب ہوں گے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں پاکستان سمیت جنوبی اور سینٹرل ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو اس سماعت کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا موقف بیان کرنے کے علاوہ کمیٹی کے رکن کانگریس مینوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
اب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سائفر پر واضح موقف رکھنے کے باوجود بھی امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو ذاتی طور پر کوئی جوابی تبصرہ اور بیان دیئے بغیر مکمل خاموش ہیں تاہم وہ اس کمیٹی کے سامنے عوامی طور پر پیش ہوں گے.
ڈونلڈ لو پاکستان میں حالیہ انتخابات، پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کا موقف بیان کریں گے۔
دریں اثناءامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے امریکی کانگریس میں معاون امریکی وزیرخارجہ ڈونلڈ لو کی پاکستان میں الیکشن سے متعلق سماعت پر کہا ہے کہ یہ کانگریس کی معمول کی پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے عمران خان کے ڈونلڈ لو پر الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں، ڈونلڈ لو کو دی گئی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتے ہیں اور یہ معاملہ بھی کانگریس میں زیر بحث آئے گا۔
Comments are closed.