پی ٹی آئی کاپشاورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کروٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی کاپشاورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کروٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے، ہائیکورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہوئی ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی۔
آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائینگے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔
ان کا کہنا تھا 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی، حکومت کی جیت کو جیت نہیں مانتے، یہ نتائج فارم 47 کی بنیاد پر آئے۔
Comments are closed.