الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

56 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل 2024ء کو ہوگی، اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسرز آج پبلک نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی 15 تا 16 مارچ جمع ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی۔ 21 مارچ تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور پھر اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلوں کو نمٹائیں گے، جس کے بعد 26 مارچ کو نظر ثانی فہرست اور 27 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر پارلیمنٹ ہاوٴس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Comments are closed.