چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، محسن نقوی اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگر بورڈز کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں محسن نقوی کی بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار محسن نقوی کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

Comments are closed.