پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،ترجمان افغان حکومت
فوٹو : فائل
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،ترجمان افغان حکومت کا بیان ۔
پاکستان کے حوالے سے جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائےگی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔
Comments are closed.