گوادر سٹی کے بعد سر بندر میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل

53 / 100

فوٹو: پی آر

گوادر (وقار فانی) پانی زندگی ہے اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ہلال احمر پاکستان آفت ذدہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کے علاوہ پینے کا صاف پانی بھی مہیا کرتا ہے۔

بلوچستان گوادر میں ریکارڈ بارشوں کے باعث ہر طرف تباہی پھیلی۔سپلائی لائنیں بند ہو نے سے پینے کے پانی کی قلت ہوئی۔ ترجمان ہلال احمر کے مطابق گوادر سٹی کے بعد سر بندر میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

اس سپینش پلانٹ سے ایک گھنٹہ میں 4ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔گوادر میں دو پلانٹ اب مسلسل پینے کا صاف پانی بلا تعطل فراہم کر رہے ہیں۔

دونوں پلانٹ 64 ہزار لیٹر پانی فراہم کرنے کی صلاحیت کے حا مل ہیں۔چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری کی جانب سے گوادر میں انسانیت کی خدمت کو ضلعی انتظامیہ اور عوام نے سراہا ہے۔

سردار شاہد احمد لغاری نے اس عزم ک تجدید کی ہے کہ ہر متاثرہ گھرانے کی مدد فرض سمجھ کر کریں گے۔ہلال احمر گوادر کے بارش متاثرہ گھرانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔

ایمر جنسی آپریشن کے نگران مہروز الدین مری ہیں ۔واش ٹیم میں اورنگزیب عمرانی،نعیم خان،ذوالفقار احمد،ملک تنویر ،عابدخان ،عامر،جمال ،افتخار شامل ہیں۔ریلیف فراہمی کے لیےمتاثرہ گھرانوں کی رجسٹریشن بھی جاری ہے۔رضاکار ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سروے کر رہی ہیں۔

Comments are closed.