تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخل ہونے سے روک دیا
فوٹو: فائل
راولپنڈی :تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخل ہونے سے روک دیا یہ ریلی مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف نکالی گئی۔
تحریک انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی ہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
سمابیہ طاہر کا کہنا ہے کہ ریلی ایکسپریس ہائی وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں بھی پولیس نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی خاص کر راولپنڈی اسلام آباد میں نتائج کی تبدیلی کے خلاف تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے۔
Comments are closed.