افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام،10 دہشتگرد مارے گئے

51 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام،10 دہشتگرد مارے گئے،افغان سرزمین سے ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق۔۔دہشتگردوں کی فائرنگ کے جواب میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی۔

دو مختلف آپریشنز میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان میں آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک ، تین زخمی  ہوئے۔

۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 مارچ کو کیے گئے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک کِے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوئے۔   افغانستان سے آئے دہشت گرد پاک افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان باربار افغان عبوری حکومت سے بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کررہا ہے۔

افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.