ئینی عہدوں پرغیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے،بیرسٹر گوہر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدوں پرغیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے،بیرسٹر گوہر کے ساتھ ساتھ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔
ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچوہدری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.