شاندانہ گلزار کی مریم نواز کے خلاف بیان پر ایف آئی اے میں طلبی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد : پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار کی مریم نواز کے خلاف بیان پر ایف آئی اے میں طلبی کی گئی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شاندانہ گلزارخان کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے شعیب مرزا نامی شہری کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے جس کی بنیاد پر ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور نے شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو  پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ایف آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’شاندانہ گلزار پر ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق اگر شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو طلب کیاگیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیاجائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے۔

شاندانہ گلزار کو متعلقہ تاریخ پر ایف آئی اے سائیبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ،لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

Comments are closed.