قومی اسمبلی میں خصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی ہے اورمسلم لیگ نوز 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
مسلم لیگ نواز نے 75 جنرل نشستیں سیٹیں جیتیں۔۔۔ن لیگ میں 9 آزاد اراکین شامل ہوئے،خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں ملیں، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔۔۔
تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے جس کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی۔۔پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اور اسے اقلیتوں کی 3 نشستیں ملی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، ایم کیو ایم کو 17 جنرل نشستیں ملیں۔خواتین کی 4 مخصوص نشستیں۔ اقلیتی نشست 1 ہے۔
جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی، جے یو آئی نے 6 جنرل نشستیں جیتیں خواتین کی 4 مخصوص نشستیں، اقلیت کی 1 نشست حاصل کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے مجموعی ارکان کی تعداد 4 ہے،آئی پی پی کو تین جنرل نشستیں ملیں
،خواتین کی مخصوص نشست 1 مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5 ہے، ق لیگ نے تین جنرل نشستیں جیتیں ایک آزاد رکن پارٹی میں شامل ہوا، خواتین کی مخصوص نشست 1 ہے۔
،مجلس وحدت المسلمین 1 مسلم لیگ ضیا 1، بلوچستان عوامی پارٹی 1، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل 1، نیشنل پارٹی 1، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی1 ہے۔
ہےقومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 8، قومی اسمبلی کے ایک حلقے این اے 8 باجوڑ میں الیکشن نہیں ہوا، جبکہ الیکشن کمیشن نے دو حلقوں این اے 15 مانسہرہ اور این اے 146 خانیوال کانوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔
Comments are closed.