بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوٴں کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

Pakistan's cricketer-turned-politician Imran Khan, left, raises his arm before his supporters as his party leader Shah Mahmood Qureshi, right, looks on during a protest in Islamabad, Pakistan, Wednesday, Sept. 3, 2014. Negotiators for thousands of protesters demonstrating outside of Pakistan’s parliament met Wednesday with Pakistani politicians trying to end the crisis but key challenges appear to remain, including the protesters' demand that Prime Minister Nawaz Sharif resign. (AP Photo/Anjum Naveed)
45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوٴں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔
قرارداد سابق سپیکر اسد قیصر نے دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ قومی اسمبلی میں جمع کرائی۔
قرارداد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کے علاوہ اسیر صحافیوں کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کر کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں، ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔

Comments are closed.