خیبرپختونخوا میں بارش ،برفباری ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق
فائل:فوٹو
پشاور: خیبرپختونخوا میں بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 بچے، خاتون اور مرد شامل ہیں جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں ، چھتیں گرنے کے واقعات کے دوران متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے، یہ واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش ا?ئے۔
ڈی جی ریسکیو کا بتانا ہے کہ مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے مالی نقصانات بھی ہوئے۔
کے پی کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اسی طرح ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں کمسن بچی سمیت جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ضلع خیبر میں آج تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
وسری جانب بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں۔
Comments are closed.