ڈپٹی کمشنر اسلام آباد توہین عدالت کے مرتکب قرار، 6 ماہ قید کی سزا

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا، عدالتی حکم کے باوجود اختیار کے ناجائز استعمال پر ڈپٹی کمشنر کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی تاہم مختصر ہونے کے باعث سزا ایک ماہ کے لیے معطل کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ کے دوران اپیل دائر کرنے اور فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ایس پی فاروق بٹر کو عدالت نے کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

Comments are closed.