نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

54 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ، پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے.

ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے، فنانس ڈویژن نےپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 .13 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ،اور اس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75پیسےہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسےفی لٹر پربرقرار رہے گی، نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

Comments are closed.