انٹرنیشنل فیڈریشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس جوجا کِم کا دورہ ہلالِ احمر

48 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کی ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر ایشاء پیسفک ریجن مس جوجا کِم کا دورہ ہلالِ احمر پاکستان، چیئرمین سردار شاہد احمد لغار ی سے ملاقات، باہمی دِلچسپی کے اُمور، انسانیت کی خدمت، ہلالِ احمر پاکستان کے اقدامات، پروگراموں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مِس جوجا کِم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اُن کا استقبال کرتے ہوئے ہلالِ احمر کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔انٹرنیشنل فیڈریشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس جوجا کِم کا دورہ ہلالِ احمر پاکستان کا دورہ ہلال احمر کی خدمات کی تعریف کی اور سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے ہلالِ احمر پاکستان کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 لاکھ سے زائد متاثرین تک پہنچ کر ہلالِ احمر نے نام کمایا ہے۔

مِس جوجا کِم نے کہا کہ مستقبل میں بھی انٹرنیشنل فیڈریشن ہلالِ احمر پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہلالِ احمر کی سٹریٹجک ڈویلپمنٹ 2030ء کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ تین سالہ آپریشنل پلاننگ کیلئے جون 2024ء میں پارٹنر شپ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے پیشگی تیاری اور فنڈنگ میں پائی جانے والے خلاء کو پرُ کرنے کی بھی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ سٹاک کی موجودگی، ریسورس موبلائزیشن، وفود کے تبادلے، استعداد کار بڑھانے اور فیڈریشن کی ذیلی کمیٹیوں میں نمائندگی کیلئے معاونت کی بھی یقین دہائی کرائی۔

اِس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر عبیداللہ خان، آئی ایف آرسی کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن پیٹر پی ہوف، پروگرام سربراہان، افسران و رضاکار موجود تھے۔ چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے ملاقات میں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 28 لاکھ سے زائد متاثرین کی مدد کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے آئی ایف آرسی موومنٹ پارٹنرز اور آئی سی آرسی کی جانب سے تعاون کی بھی تعریف کی۔انہوں نے تعاون کو بڑھانے کے علاوہ ریکوری کے مرحلہ پر مربوط کوششوں کو فروغ دینے سے متعلق کہا کہ وسائل کی فراہمی سے ہی ممکنہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔ متاثرہ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے متعدد اقدامات ناگزیر ہیں۔

ذرائع معاش چھت کی فراہمی اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہلال ِاحمر پاکستان کو آئی ایف آرسی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان نے سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلالِ احمر پاکستان کی 18 ماہ کی خدمات پر مبنی بریفنگ دی۔

انہوں نے دوراَندیش قیادت کے اقدامات، سرگرمیوں اور جاری پروگراموں کے متعلق بھی آگاہی دی۔ بعدازاں مِس جوجا کِم نے ہلالِ احمر پاکستان کے افسران و رضاکاران سے بھی ملاقات کی ۔ اِس موقع پر انہیں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات پر مبنی دستاویزی فلم بھی دِکھائی گئی۔ مِس جوجا کِم کو یادگاری شیلڈ اور سوئینر بھی پیش کیے گئے۔

Comments are closed.