پی ڈی ایم کے 16 ماہ کے بعد نواز شریف نے بھی مشکل فیصلوں کی نوید سنا دی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے 16 ماہ کے بعد نواز شریف نے بھی مشکل فیصلوں کی نوید سنا دی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے ملک کا مشکل وقت ہے مسائل سے نکلنے کےلئے2سال مزید مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو اس صورتحال سے نکالنا ہے۔
اسلام آباد میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان بہت سخت لڑائی لڑ کر قومی اسمبلی میں پہنچے ہیں، واسطہ ایسے لوگوں سے پڑاہے جن کی مجھےکبھی سمجھ نہیں آئی۔
نوازشریف نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی جب گرے تو میں سب سے پہلے اسپتال پہنچا اوربنی گالہ میں مل کر آیا تو پتہ چلا کہ لندن میں طاہرالقادری سے اتحاد ہوگیا۔
نوازشریف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں پاکستان میں دھرنوں کا پلان بنایا گیا، ایک طرف دھرنے تھے دوسری طرف دہشت گردی تھی، دھرنے ہوتے رہے ہم موٹروے اوربجلی کے کارخانے لگاتے رہے، دھرنے ہوتے رہے ہم دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے فارغ کرنے والے جج کسی کو منہ دکھانے کے قابل ہیں؟ ججوں نے مجھے غصے سے نکالا، یہ کیا غصہ تھا؟ ججوں نے پاکستان کے ساتھ غلط کیا، یہ نقصان انہوں نے نوازشریف کو نہیں بلکہ ملک کو نقصان پہنچایا۔
نوازشریف نے 16 ماہ مہنگائی کا عذاب عوام پر مسلط کرتے والے اپنے بھائی شہبازشریف کو داد دی اورکہا شہباز شریف کو داد دوں گا کہ انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ان کی ہمت ہے کہ انہوں نے ملک کو بچایا ہے۔
قائد مسلم لیگ ن نے تسلیم کیاکہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، تاہم انھوں نے ایک بار پھر شہبازشریف کا نام لینے کی بجائے 1990 کاذکر کیا اور کہا میں جب پہلی بار وزیراعظم بناتو اس وقت جو کام کیا اس کا ثمر ہمیں ملا ہے۔
Comments are closed.