سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہو گاالیکشن کمیشن آف پاکستان کےآج ہونے والے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی رہ جانے والی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگاتوقع ہے کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن اعلان کر دے گا.
سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم سنی اتحاد کونسل کے حصے میں آنے والی 23 نشستیں کسی دوسری جماعت کو الاٹ بھی نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کیے جانے کی صورت میں ایس آئی سی مخصوص نشستوں کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مخصوص نشستیں حاصل نہیں کر پائے حالانکہ آئین مختلف ایوانوں میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کا حق دیتا ہے۔
جیتنے والے جن آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، گزشتہ ہفتے اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے تھے۔
تحریک انصاف کے ارکان نے ایوانوں میں پارلیمانی گروپ بننے کیلئے سنی اتحاد کونسل کا پلیٹ فارم استعمال کیا تاکہ وہ ایوان میں موجود گروپ کیلئے سہولتوں کے حقدار بن سکیں اور مخصوص نشستوں حاصل کر سکیں.
Comments are closed.