پنجاب کی کابینہ کے متوقع نام سامنے آ گئے، پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف اٹھائیں گے
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: پنجاب کی کابینہ کے متوقع نام سامنے آ گئے، پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ بارے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کا پنجاب کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور ہوا، جس میں یہ رائے سامنے آئی کہ مریم اورنگ زیب سئینر وزیر، ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گی۔
پنجاب کی نامزد وزیر اعلی مریم نواز کی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جبکہ
مریم نواز کی پرانی میڈیا ٹیم کی کابینہ میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری وزیر اطلاعات ہوں گی، خواجہ سلمان، خواجہ عمران نذیر ، سلمان نعیم، چوہدری شیر علی،رانا سکندر متوقع وزرا کی فہرست میں شامل ہیں.
راولپنڈی سے راجہ حنیف بھی پہلے مرحلے کی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں ، منشا بٹ، عمر ڈار، عمران بٹ،ذکیہ شاہنواز،فدا کالو بھی مضبوط امیدوار ہیں، عاشق کرمانی صہیب برتھ، کاظم پیرزادہ، عمر جعفر کے نام بھی زیر غور آئے.
مشیروں کیلئے جن ناموں پر غور ہوا ان میں
سائرہ افضل تارڑ،طلال چوہدری،بلال اظہر کیانی شامل ہیں ان کے علاوہ دیگر کو بھی مشیر کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.