خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

54 / 100

فائل:فوٹو
مکہ مکرمہ: خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطین کا پرچم لہرانے اور سیکورٹی اہلکاروں کی خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Comments are closed.