سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و کریمنل کارروائی کی سفارش
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و کریمنل کارروائی کی سفارش کردی گئی،لیاقت چھٹہ کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کر دی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کر لی گئ اور کمیشن کو پیش کر دی گئی۔ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں جس میں انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کر دی۔
انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کاروائی کی جائے کیونکہ لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا جبکہ لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔
رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔
Comments are closed.