تعلیمی اداروں میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم

42 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے پاکستان سپر لیگ میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں عدالت نے تمام سکول و کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم دیا، عدالت نے حکم میں لکھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری عدالتی احکامات سے متعلق تمام سکول و کالجز کو آگاہ کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔
حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کیلئے ٹریفک کو مختصر وقت کیلئے بند کیا جائے گا۔

Comments are closed.