ملتان سلطانز نے قلندرز کو 5 وکٹوں سےہرادیا، رضوان اورافتخارکی شاندار بیٹنگ

51 / 100

فوٹو: پی سی بی

ملتان : پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے قلندرز کو 5 وکٹوں سےہرادیا، رضوان اورافتخارکی شاندار بیٹنگ،دفاعی چمپئن لاہور قلندر کو لگاتار تیسرے میچ میں شکست ہوگئی۔

لاہور قلندرزنے 167 رنز کا ہدف دیا تھاملتان سلطانز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا جب سیکنڈلاسٹ اوور میں جیت کےلئے 21 رنز درکار تھے توزمان خان کے اس اوورمیں افتخار احمد نے 24 رنز بنا کرمیچ ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز کو 3 کے مجموعے پر ہی ان فارم صاحبزادہ فرحان کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس کے بعد فخر زمان اور رسی ویندر ڈوسن نے 94 رنز کی شراکت قائم کی یہ شراکت اسامہ میر نےختم کی اورڈوسن کو54 رنز پر آوٹ کردیا.

اس کے بعد 114 کے مجموعی سکور پر انہوں نے 41 رنز بنانے والے فخر زمان کو چلتا کیا، فخر کی اننگز کا خاتمہ عباس آفریدی نے کیا۔

اختتامی لمحات میں سکندر رضا کے 23، جہانداد خان کے 16، کارلوس بریتھویٹ کے 15 جبکہ عبداللّٰہ شفیق کے 6 رنز کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملان اور ریزا ہینڈرکس 15 کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم ایسے میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کی کوشش کی۔

ملتان کو 53 رنز پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب یاسر خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم رضوان نے ڈیوڈ ویلی کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔

محمد رضوان 128 کے مجموعے پر 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے میچ سلطانز کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔ تاہم ایسے میں افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سلطانز کو مسلسل تیسرے میچ میں فاتح بنادیا۔ انہوں نے 19ویں اوور میں 24 رنز بناڈالے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ جارج لنزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو فاتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.