شاہد آفریدی فاسٹ بولرحارث رؤف کی کھوئی فارم پر بول پڑے

45 / 100

فائل:فوٹو
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کھوئی فارم پر لب کشائی کردی۔کہتے ہیں انہیں ماضی کی پرفارمنس یاد دلوائیں تاکہ وہ کم بیک کرسکے۔

مقامی ٹی وی چینل پرگفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف آؤف آف فارم ہیں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، کرکٹر کو مکمل سائیڈ لائن کرنے بجائے ماضی کی پرفارمنس یاد دلوائیں تاکہ وہ کم بیک کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ حارث نے پاکستان کیلئے کچھ شاندار پرفارمنس دی ہیں، وہ لڑکا اس وقت اور بھی بہتر ہوگا جب وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے تو بولنگ خود بخود بہتر ہو جائے گی تاہم اسکے لیے انہیں تعاون کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے بعد سے رؤف کی فارم میں کمی آئی ہے اور وہ جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بظاہر مشکلات کا شکار ہیں۔

رواں پی ایس ایل سیزن کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کیلئے اسپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ وہ بھی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

قبل ازیں سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments are closed.