شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری
فائل فوٹو
راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی ، جج جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے 28 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا ۔
اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ بعدازاں شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔
Comments are closed.