مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم مداخلت نہیں کرنا چاہتے، امریکا
فوٹو فائل
واشنگٹن: پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخلوط حکومت کا بننا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیئں، پاکستان کے آئین کے مطابق تحقیقات آگے بڑھائی جائیں، دھاندلی یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں جبکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، آصف زرداری کو صدر اور وزیر اعظم کا منصب شہباز شریف کو دینے پر اتفاق کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) اور سینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ ہوا۔
Comments are closed.