ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو گرفتارکرکے کل عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو گرفتارکرکے کل عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نےتحریری حکم جاری کرتے ہوئے شہریار آفریدی کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس میں حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دی اس کے ساتھ ساتھ آئی جی اسلام آباد کوحکم دیا ہے کہ وہ دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں۔

ائیرپورٹ ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈی سی اسلام آباد نظر آئے تو گرفتار کرکے پیش کریں ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس بار ستار نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے بیرون ملک فرار کے خدشہ کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.