عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

46 / 100

فائل:فوٹو
لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان عفت عمر نے خود پر عمر کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنے رقص کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، اس پر جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے تعریفیں سمیٹیں وہیں ناقدین نے انہیں زائد العمری کے طعنے دیئے تھے۔

https://www.instagram.com/reel/C3ZiPNkq8wU/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d509a797-9b48-461a-8759-26808313cb67

اب ناقدین کو جواب دینے کیلئے اداکارہ نے اپنا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے لہنگا چولی زیب تن کر رکھا ہے اور کسی تقریب میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔

Roznama Dunya: 'میری عمر میری مرضی' عفت عمر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ ہدایت دینا اور تجویز دینا بند کی جائے کہ میں ہر کام اپنی عمر کے حساب سے کروں، ہر کوئی سکون سے اپنی زندگی گزارے، انہوں نے مزید لکھا کہ” میری عمر، میری مرضی”۔

Comments are closed.