نوازشریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں،سینیٹر مشاہد حسین سید

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو تحریک انصاف سے مصالحت کا مشورہ دے دیا۔لیگی رہنماء نے کہا کہ نوازشریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں، الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1977 کے بعد انتہائی متنازع انتخابات ہوئے اب آگے کیا کریں، بہت احتجاج ہوگیا، میاں صاحب سٹیٹس مین کا کردار ادا کریں اور سیاسی معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر تین چیزیں طے کریں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میاں صاحب بڑے دل کا مظاہرہ کریں، وزارت عظمیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیں، نوازشریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں، الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

انہوں نے تجویز دی کہ نوازشریف صدر مملکت، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا عہدہ لیں، مخلوط حکومت کی کھچڑی پکانے سے کام نہیں چلے گا، تباہی ہوگی، سیاسی پیوندکاری ہوئی تو 1977 کے الیکشن کے بعد جیسی ٹریجڈی ہی سامنے آئے گی۔

Comments are closed.