رانا ثناء اللہ شکست سے دلبرداشتہ ہو گئے،ضمنی الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی

52 / 100

 فوٹو: فائل

اسلام آباد: رانا ثناء اللہ شکست سے دلبرداشتہ ہو گئے،ضمنی الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ہے، عام انتخابات میں فیصل آباد میں آبائی نشست پر انھیں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے موقف اپنایا ہے کہ میں جہاں سے الیکشن لڑوں گا۔تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن میرے خلاف متحد ہوگی۔

 رانا ثناء اللہ کومسلم لیگ ن نے لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی تاہم وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز نے ذرائع کے کے حوالے سے خبر دی ہے لاہور سے مریم نواز، حمزہ شہباز اور نوازشریف کی سیٹ پر ضمنی الیکشن متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف،شہباز شریف کوووٹ دینے کے بعد مستفی ہوجائیں گے اس کے بعد یہاں سے رانا ثنااللہ کےلئے ونڈو بننی ہے۔

Comments are closed.