سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

42 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
شاہ محمود قریشی کی طرف سے بیرسٹر تیمور ملک اور علی بخاری نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سائفر کیس میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ٹرائل پراسس کی خلاف ورزی کی گئی، سائفر کیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا، استغاثہ کے دس گواہوں کے بیان میرے وکلاء کی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے نوٹس دیئے بغیر میری طرف سے خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کر دیا گیا، آرٹیکل 10اے کے تحت بنیادی حقوق سے متعلق متعدد بار عدالت کو درخواست دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں سپیشل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔

Comments are closed.