نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد

56 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی۔
دوران سماعت ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
یادرہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

Comments are closed.