جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر و دیگر کیخلاف درخواست دائر کر دی

42 / 100

فائل:فوٹو
کراچی:جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی، درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن ، نصرت اللہ ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.