تحریک انصاف نے وزیراعظم، اسپیکر، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے نام تجویز کر لیے

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم، اسپیکر، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے نام تجویز کر لیے، ہر ایک عہدہ کیلئے 3،3 نام سامنے آئے ہیں ایک ایک نام فائنل کیا جائے گا.

وزیراعظم کے امیدوار کے لیے کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شہریار آفریدی اور مردان کے اسد قیصر اور علی محمد خان کے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے.

اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خواتیں ارکان اسمبلی پشاور سے نومنتخب شاندانہ گلزار اور ڈیرہ غازی خان کی زرتاج گل سمیت ایک اور نام پر مشاورت ہوئی ہے.

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے ہری پور ہزارہ ڈویژن سے بڑے مارجن سے جیتنے والے عمر ایوب ، لکی مروت کے شیر افضل مروت اور لاہور سے نومنتخب وکیل رہنما لطیف کھوسہ کے نام سامنے آئے ہیں.

Comments are closed.