رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی، عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی، احتساب عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر گندا نالا قومی خزانے سے تعمیر کروانے کا الزام ہے، نیب لاہور نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے۔

Comments are closed.