نوازشریف مبینہ معاہدہ کے مطابق آوٹ، شہبازشریف وزیراعظم نامزد

مریم نواز وزیراعلی پنجاب نامزد

52 / 100

فوٹو:فائل

لاہور: نوازشریف مبینہ معاہدہ کے مطابق آوٹ، شہبازشریف وزیراعظم نامزد کردیئے گئے، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی کووزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار نامزدکردیاہے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے محترمہ مریم نوا کو نامزد کی گئی ہیں،محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ اداکیا۔

نوازشریف کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ مبینہ معاہدہ کے مطابق نوازشریف وزیراعظم نہیں ہوں گے بلکہ شہبازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے آج کے فیصلے بعد مزکورہ خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Comments are closed.