کیپٹن صفدر نے نوازشریف کو ہروایا اب جعل سازی کررہے ہیں، شہزادہ گستاسب
فوٹو: فائل
مانسہرہ(فاروق احمد)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کوشکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزادہ گستاسب نے کہا کیپٹن صفدر نے نوازشریف کو ہروایا اب جعل سازی کررہے ہیں، شہزادہ گستاسب کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ نے حقیقت پسندی سے کام لیا اور ہار تسلیم کی۔
این اے 15مانسہرہ 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارشہزادہ محمد گشتاسب خان نے مانسہرہ پریس کلب میں کانفرنس میں کہا کہ این اے 15 سے میں 25200ووٹ لیکر واضح اکثریت سے جیت چکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا نوازشریف کی طرح جے یو آئی ف کے امیدوار مفتی کفایت اللہ بھی اسی حلقہ میں اپنی جماعت کے ٹکٹ پر امیدوار تھے نتائج آنے پر انہوں نے اعلیٰ جمہوری روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خندہ پیشانی سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔
شہزادہ گستاسب نے کہا میاں نواز شریف کے داماد نے تورغر ضلع میں برف باری اور راستے بند ہونے کے من گھڑت دعوے کے باوجود سوشل میڈیا پر فارم 47 کی جعلی کاپی وائیرل کی اور مختلف میڈیا چینلز کو بھی ن لیگ الیکشن سیل کے زریعے بھیج کر جھوٹا پراپیگنڈہ بھی کیا۔
انھوں نے کہا کہ داماد صاحب تواپنے گھر کا پولنگ بھی ہار چکے ہیں وہ تورغر کی کیا بات کررہے ہیں انہوں نے بدستور میاں نوازشریف کو بھی اندھیرے میں رکھاہوا ہے۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے مجھے ٹکٹ دیا میں اسی مٹی سے تعلق رکھتا ھوں ایک فضاء بن گی پی ٹی آئی کا بانی جیل میں تھا تورغر کا ایک دورہ کیا وہاں جلسہ کرکے عوام کو عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
شہزادہ گستاسب نے کہا مفتی کفایت اللہ نے 16 پولنگ اور ن لیگ نے 2 پولنگ اسٹیشن جیتے ن لیگ کو اخلاقیات کامظاھرہ کرناچاھیے ھمارے لوگوں نے اپنی مٹی کی لاج رکھی ہے نواز شریف علاقائی کلچر سے ناواقف ہیں ان کو غلط اطلاعات فراھم کی جارہی ہیں۔
انتخابات میں دھاندلی میرے خاندان کی روایت ہی نہیں اور نہ ہماری ایسی تربیت کی گئی ہے جسکا بڑا ثبوت اپنے ہم زلف کے سیکٹری الیکشن کمیشن ہوتے ہوئے بھی میں نے اپنی انتخابی شکست قبول کی تھی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا پہلے سے شنید تھی کہ داماد اعظم موصوف ایک عرصہُ سے جعلی ووٹ کی پرچیاں بناکر ن لیگی امیدواروں کو فراھم کرکے مختلف پولنگ بوتھوں میں ڈلوایا کرتے تھے اور اب ترقی کرکے فارم 45 اور 47 بھی اپنے بنانا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً نوجوان نسل کاانتخابی عمل پر سے اعتماد کااٹھ جانا اور ملک میں الیکشن جمہوری انداز میں جیتنے کی بجائے مخالف امیداور سے الیکشن چھیننے کا بڑھتا ہوا تاُثر اور رحجان ملک میں جمہوریت کے فروغ جمہوری اداروں کی مظبوطی کےلئیے انتہائی خطرناک ہوگا۔
نوازشریف کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے رہنمانے کہا مستقبل میں اسکے بہت منفی اثرات سامنے آئیں گے حقیقی جمہوری نظام اور سسٹم پر یقین رکھنے والی جماعتوں کی قیادت کو اس پر سنجیدگی سے غور فکر کرنا ہوگا انتخابی سسٹم سے اعتماد ختم ہوا تو ہم مزید تباہی کی طرف چلے جائیں گے۔
Comments are closed.