انتخابات میں ووٹرز کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیے،ملالہ یوسف زئی
فائل:فوٹو
لندن:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹرز کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیے۔
ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے عام انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan needs free and fair elections, which includes transparency in counting votes and respect for the results. I believe today, as I always have, that we must accept the voters' decision with grace. I hope our elected officials, whether in government or opposition parties,…
— Malala Yousafzai (@Malala) February 9, 2024
ملالہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت ہے جن میں ووٹوں کی گنتی شفافیت کے ساتھ کی جائے اور جو نتائج سامنے آئیں ان کا احترام کیا جائے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹرز کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیے۔
ملالہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے منتخب عہدیداران چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، پاکستان کے عوام کے لیے جمہوریت اور خوشحالی کو ترجیح دیں گے۔
Comments are closed.