ہمارے دشمن نے پیش بندی کی اور سازش کامیاب ہو گئی، سکندر بخت

45 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر ز نے نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر غم و غصے کااظہار کیاہے، سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے صرف کرکٹ نہیں پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

سیریز منسوخ ہونے پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس دنیا کی بہترین ایجنسی ہے لیکن ہماری طرف کوئی تھریٹ نہیں تھا تو پھر یہ اچانک کیا ہو گیاہے ، ایسا غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیوں کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ کیوی کی سکیورٹی ٹیم خود صورتحال کا جائزہ لے کر گرین سگنل دے چکی تھی پھر ایسا کیا ہوا کہ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سیریز منسوخ کرنے کاعلان کردیا گیا۔

سکندر بخت نے کہا کہ ہمارے دشمن ایک بار پھر کامیاب ہو گئے انھوں نے پیش بندی کی اور ان کی سازش کامیاب ہو گئی ، انھوں نے کہا کہ میرا کرکٹ بورڈ سے مطالبہ ہے کہ آئندہ کسی ملک کی کرکٹ کی مدد کرنے کیلئے کرکٹ نہ کھیلیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کورونا وباء کے دوران شدید مسائل کے دوران کرکٹ سیریز کھیلی اسی طرح دیگر ممالک میں بھی کھیلتے رہے تاکہ ان ممالک کی مدد ہو لیکن جب ہمیں ضرورت پڑی تو ناقابل فہم فیصلہ کیاگیا۔

Comments are closed.