ہری پور،عمرایوب کابازارکا اچانک دورہ، بجلی کی تاریں دیکھ کر برہم
ہری پور(یاورحیات)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا ہریپور مین بازار اور اندرونی گلیوں کا اچانک دورہ۔بجلی تاروں کی صورتحال دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا.
وفاقی وزیر نے متعلقہ ایس ڈی او کو صورتحال کی فوری بہتری کے لیے احکامات جاری کئے، وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے ہری پور مین بازار اور اندورنی گلیوں کے دورے کے دوران سابق ناظم شاہدامین خان بھی انکے ہمراہ تھے.
وفاقی وزیر عمرایوب خان نے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیاد پرفورکور کیبل ڈال کر بجلی کی تاروں کے بنےگچھے ختم کئے جائیں، اس موقع اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ پی ٹی سی ایل افسران سےرابطہ کرکے فونز کیبلز بھی درست کروائیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بوسیدہ اور خطرات سے بھرپور جالے ہٹنے سے ممکنہ خطرات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہر اور اندورنی گلیوں کی خوبصورتی بھی بحال ہو گی.
Comments are closed.