ہری پور،اونچی آواز میں تلاوت کرنے پر ‘امام مسجد’ کو قتل کردیا گیا
ہری پور(یاورحیات)قرآن پاک کا سبق اونچی آواز میں پڑھنے کے جرم میں امام مسجد کوسر میں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوہوگیا.
پولیس نے اطلاع پرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیاڈی آئی جی ہزارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی.
ذرائع نے بتایا ہے کہ اللہ یار خان ولد ممتاز سکنہ پنڈی گھیب ضلع اٹک حال مقیم امام مسجد دھمکار کالونی جاگل ہری پور اور علاقہ تھانہ کھلابٹ کے رہائشی امام مسجد کو گزشتہ روز نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی نے قرآن پاک اونچی آواز میں پڑھنے کے جرم میں اندھا دھندفائرنگ کر کے قتل کر دیا.
پولیس نے اطلاع پاکر نعش کو ٹراما سنٹر ہری پورمنتقل کیاجہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا پولیس نےاپنی مدعیت میں زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیات بھی شروع کر دی ہیں.
مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مزکورہ قاتل نواز حال ہی میں تین ماہ قبل کراچی سے واپس آیا گاوں آیاہے قرآن پاک کا سبق اونچی آواز میں کیوں پڑھا مقتول کا جرم بن گیاتھا،مسجد میں اذان کیوں دی جس کے بعد قاتل نے امام مسجد قاری اللہ یار کو مسجد سے باہر بلا کر آتشیں اسلحہ سے قتل کیا.
تھانہ کھلابٹ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ ایس آئی امتیازکی مدعیت میں ملزم محمد نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی موضع جاگل کے خلاف زیر دفعہ مقدمہ علت نمبر 632 جرم 302 درج کرلی گئی ہے.
مقتول امام مسجد کے قریبی ساتھی معروف عالم دین مولانا حافظ محمد شیراز نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ مقتول ہر روز نماز فجر کے بعد مسجد میں تین آیات کا درس دیتے تھے درس سے قبل روزانہ اعلان کرتے تھے کہ مسلمانوں نماز پڑھنے کیلے اٹھ جائیں یہ بات قاتل کو اچھی نہی لگتی تھی.
واقعہ سے ایک دن قبل بھی اس وجہ سے قاتل نے امام مسجد کو منع کیا تھا، ہفتہ کو درس کے بعد مقتول امام مسجد سے باھر نکلے تو قاتل محمد نواز نے پہلے سے باہر کھڑا تھا جس نے پہلے ٹانگ میں ایک گولی ماری جس سے امام مسجد زمین پرگر گئے تو پھرقاتل نے سر میں گولیاں مار کر شھید کر دیا.
مقتول کو آبائی علاقہ میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیاادھر مذہبی حلقوں میں واقعہ کے بعد شدید تشویش کے ساتھ غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے شہریوں نے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے.
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نےتھانہ کھلابٹ ہریپور کی حدود میں امام مسجد قتل کی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار کو قاتل کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی قیمتی جان لینے کا حق حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو فرقہ واریت پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے عوامل کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.