گوجرانوالہ ، مسافر وین میں دھماکہ کے نتیجہ میں 9افراد جاں بحق


گوجرانوالہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام)گوجرانوالہ میں ایک مسافر وین میں دھماکا کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین میں دھماکا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق اسپتال میں 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور ریفر کیا ۔

مسافر وین راولپنڈی سے گوجرانوالا آئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے وین کو منی ٹرک نے ٹکر ماری جس سے وین کے پچھلے حصے میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا۔

وین میں دھماکہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوران متعلقہ حکام نے سلنڈر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر مسافر گاڑیوں میں سلننڈرز کے غیر قانونی استعمال کیلئے ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سلنڈر دھماکہ کے بعد کئی گھنٹوں سے ٹریفک معطل رہی جب کہ خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس کی کیفیت رہی ،بعض زخمیوں کے جھلسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Comments are closed.