گندم سے لدا ٹرک مسافر ویگن پر الٹ گیا،10افراد جاں بحق
ایبٹ آباد(زمینی حقائق) سبزی منڈی کے قریب گندم سے لدا ٹرک مسافر ویگن پر الٹ گیا10 افراد جاں بحق6 زخمی ہوگئے۔
حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی، سبزی منڈی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گندم سے لدا ایک ٹرک مسافر ویگن پر الٹ گیا۔
مقامی لوگوں، تاجروں اور ٹراسپورٹرز نے مل کر ریسکیو ون ون ٹوٹو کی کرین کی مدد سے ٹرک کو ویگن کے اوپر سے ہٹایا اور بعض لاشیں ویگن کی باڈی کاٹ کرنکالی گئیں۔
حادثہ میں مرنے والوں میں جمیلہ بی بی، اسرائیل ، سردار جیندا، شوکت، شمس بی بی، دانش ، جمشید ثاقب ، محمد نذیر اور بیدار بخت شامل ہیں۔
ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے ویگن سواروں کا تعلق مانسہرہ، اوگی ، بٹل اور شیروان سے ہے،ایک بچہ اور عورت معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔
Comments are closed.