کیپٹن صفدر بھی نیب کے ریڈار میں آگئے، آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا حکم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی آگئے نیب کے ریڈار میں۔۔ مانسہرہ میں فلور مل ، 300کنال اراضی سمیت دیگراثاثوں کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا
اعلامیہ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیپٹن صفدر کے آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت پر انکوائری کا فیصلہ ہوا۔
کیپٹن صفدر کی مانسہرہ میں300کتال زمین،30کنال کے پلاٹ ، ایک کنال گھر،ٹاون شپ میں فلور مل کی شکایت کی جانچ پژتال کی جائے گی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق پی ایم گلو بل سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گو ل ایچومنٹ پروگرام کے تحت9ارب روپے کیپٹن صفدر کو غیر قانونی دینے کے مبینہ الزام کی شکایت کی بھی جانچ پژتال کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب اجلاس میں میسرزایزگارڈن نائن اور میسرز اینگری ٹیک لمٹیڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔
دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیب انکوائری پر رد عمل پر ردعمل سامنے آیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کا مطالبہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے ۔
کیپٹن صفدر نے کہااپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ،میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے، انھوں نے کہاواجد ضیاء کو کمیٹی میں طلب کرنے پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.