کورونا پاکستان کیلئے عارضی چیلنج ،جلد قابو پا لے گا، چینی سفیر

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں متعین چین کے سفیریاؤ جنگ نے ایک بار پھر اس امید اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پالے گا۔

وہ چین کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ،چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

چینی سفیرنے کا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ زیادہ تر مریض جوان افراد ہیں، ان جوان افراد میں بھی وائرس کی ہلکی علامات ہیں لہذا علاج آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا کی روک تھام میں مدد ملے گی، کورونا وبا عارضی چیلنج ہے پاکستان جلد اس پر قابو پا سکتا ہے۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ جب چین کو کورونا کے سخت چیلنج کا سامنا تھا، تو پاکستان نے چین کی مدد کے لیے سب سے بہتر کام کیا، چین بھی پاکستان کی مدد کے لیے طبی سامان اور کئی طبی ٹیمیں پاکستان بھیج چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت، مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیز نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی۔

Comments are closed.