کورونا ،ایک دن میں ریکارڈ 105 اموات،مجموعی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان
میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 105 اموت ہوئی ہیں جب کہ مزید 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 28 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 105 افراد چوبیس گھنٹوں کے دوران انتقال کر گئے.
این سی او سی کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار10ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 45977 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار369 ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں جن کی تعداد 58 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 30، کے پی 12، اسلام آباد 2، بلوچستان ایک اور آزاد کشمیر 2 اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 3 لاکھ 88598 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے.
Comments are closed.