کوروناوائرس،دنیا بھر میں 53 ہزار 218 افراد ہلاک، متاثرین 10 لاکھ سے زائد

ویب ڈیسک

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 53 ہزار218  افراد ہلاک ہوچکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

یورپ اور امریکا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، فرانس میں مزید 1355، امریکا میں مزید 968 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو چکی۔

فرانس میں چوبیس گھنٹے میں 1355 افراد ہلاک ہوئے، کل تعداد 5 ہزار 387 ہو گئی۔ اٹلی میں ایک ہی روز مزید 760 ہلاکتوں کے بعد تعداد 13 ہزار 915 ہو گئی۔

کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی بیماری سے اسپین میں مزید 961، برطانیہ میں 569 مریض دم توڑ گئے، ایران میں مزید ایک 124، ترکی میں 79 اموات ہوئیں۔

سعودی عرب میں مزید 5 مریض دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، 359 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگا دیا گیا۔

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا کے چالیس ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں آبادی بہت کم ہے یا آمرانہ حکومتیں ہیں۔

چین سے اٹھنے والے کورونا وائرس پر چین میں قابو پا لیا گیا ہے اور ووہان سٹی کا لاک ڈاؤن ختم ہو کر زندگی معمول پر آچکی جبکہ پاکستان میں 35 افراد جاں بحق اور متاثرین کی تعداد 2450 تک پہنچ چکی ہے.

Comments are closed.